اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کو ڈاکٹرز نے ہوائی سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد وزیراعظم 9 جولائی کو وطن واپس آئیں گے۔ وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس آئیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ و سلمان شہباز اور دیگر اہلخانہ بھی وطن واپسی پر وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔
اس سے قبل صدر ممنون حسین نے لندن میں موجود وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے عید کی مبارک باد دی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم وطنوں کے درمیان آنے کے لئے بے چین ہوں، جیسے ہی ڈاکٹرز نے اجازت دی فوراًوطن واپس آجاؤں گا۔صدر مملکت نے کہا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ صحت کامل عطا فرمائے تاکہ آپ ملک وقوم کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکیں۔
وزیراعظم نواز شریف ان دنوں لندن میں اوپن ہارٹ سرجری کے بعد ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق آرام کررہے ہیں جب کہ انہوں نے لندن میں قیام کے دوران ہی بجٹ کی منظوری بھی دی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169